سرگودھا چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل
سرگودھا چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل19 امیدواروں کے کاغذات وصول 20 اگست کو کاغذات جمع کروائے جائیں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل،19 امیدواران نے کاغذات وصول کئے ، تفیصلات کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات 2026,28 کیلئے تین رکنی الیکشن کمیشن بنائے گیاتھا جس میں شیخ زکریا بشیر، محسن یوسف اور خواجہ شاید شامل تھے ، جبکہ سیکرٹری جنرل شیخ عدنان معاونت میں شامل ہے ، الیکشن میں حصہ لینے والوں ممبران نے مقررہ اوقات کار میں چیمبر سے 19 افراد فارم وصول کئے ، 20 اگست کو کاغذات جمع کروائے جائیں گے ،بعدازاں سکرونٹی وغیرہ اور دیگر امور نمٹایا جائے گئے جبکہ 5 ستمبر تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکے گئے اور انتخابات کیلئے پولنگ 10 ستمبر جمعرات کو ہوگئی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments