پولیس کی کامیاب کارروائی ،ایک منشیات فروش ہلاک، دوسرا گرفتار
فائرنگ کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا، بھاری مقدار میں چرس برآمد
میانی (نامہ نگار ) ملکوال ولیس کی کامیاب کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش ہلاک دوسرا گرفتار ۔گذشتہ شب ملکوال میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے علاقے کے اہم منشیات ڈیلرز کو دبوچ لیا پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔فائرنگ کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم شکیل بٹ سکنہ سمبلانوالہ میانی شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا دوسری جانب، کاروائی کے دوران ہی دوسرے ملزم محمد اکمل سکنہ ڈڈھیالہ جالب، ضلع جہلم کو حراست میں لے لیا گیا جس کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کی گئی پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان ملکوال اورگردونواح میں آئس اور چرس کے بڑے مین ڈیلرز تھے اور منشیات فروشی کے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments