عید میلاد النبی ؐکا مرکزی جلوس میونسپل کمیٹی چوک سے نکالا جائیگا
میونسپل کمیٹی کی طرف سے بنائے خوبصورت جلسہ گاہ میں سیرت کانفرنس ہوگی
میانوالی (نامہ نگار) 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد نبی کے مرکزی جلوس کے انتظامات کو اخری شکل دینے کے لیے دینے کے لیے جماعت اہل سنت میانوالی میلاد کمیٹی، انجمن تاجران میلاد کمیٹی اور اہل سنت کی تمام جماعتوں کا مسترکہ اجلاس جامعہ مسجد زینت الاسلام مسجد مہاجرین میں منعقد ہوا جس کی صدارت اہل سنت کے مرکزی نائب امیر حضرت صاحبزادہ محمد عبدالمالک چشتی نے کی۔ سابقہ شاندار روایات کے مطابق عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس میونسپل کمیٹی چوک میانوالی سے نکالا جائے گا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اور جماعت اہل سنت کے مرکزی نائب امیر استاد العلماء حضرت علامہ صاحبزادہ محمد عبدالمالک چشتی اور میلاد کمیٹی کے صدر سہیل اختر نیازی مولانا منظور احمد سیالوی قاری ظفر اقبال مولانا فیض محمد اور دیگر اہل سنت کے علماء کرام کریں گے جلوس اپنے روایتی راستوں بلو خیل روڈ عیدگار روڈ سٹی پارک روڈ لوئر اور مین بازار کچہری بازار روڈ سے گزر کر میونسپل کمیٹی گراؤنڈ پہنچے گا۔ جہاں میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی طرف سے بنائے خوبصورت شاندار جلسہ گاہ میں عید میلاد النبی کے موقع ہر سیرت کانفرنس منعقد ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments