ڈاکوؤں نے 60 ہزار روپے ، ایک عدد قیمتی ٹچ فون اور شناختی کارڈ چھین
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے علاقہ جھبری کا رہائشی آئل ایجنسی بند کر کے گھر واپس جاتے ہوئے ڈاکوں کے ہاتھوں لٹ گیا معلوم ہوا ہے کہ۔۔۔۔
گذشتہ رات جنوبی پھاٹک میانوالی کا آئل ایجینسی مالک تصور حسین شاپ بند کر کے بائیک پر سوار میانوالی مجاہد ٹاؤن سے جانب چاہ میانہ کارپٹ روڈ پر جا رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے دو نامعلوم مسلح اشخاص بسواری موٹر سائیکل نے اسے روک کر گن پوائنٹ پر اس کی جیب سے نقدی رقم 60 ہزار روپے ، ایک عدد قیمتی ٹچ موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ۔ میانوالی صدر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments