مہمان خاتون فائرنگ کی زد میں آکر زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھر میں موجود مہمان خاتون فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق گلبرگ ٹاؤن میں ظفر اقبال کے گھر رشتہ دار مہمان آئے ہوئے تھے جہاں کمرے میں عدیلہ نذر سمیت تین چار بچے موجود تھے کہ اچانک چھت کی جانب سے فائر ہوا، گولی عدیلہ نذر کو لگی اور وہ زخمی ہوگئی جبکہ فائرنگ کرنے والا نامعلوم شخص فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعے پر تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے فائرنگ میں ملوث شخص کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments