بیوٹیفکیشن پروگرام ، منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ

بیوٹیفکیشن پروگرام ، منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ

بیوٹیفکیشن پروگرام ، منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں آزاد روڈ اور فیصل بازار کو شامل کرنے کی منظوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں سٹی بیوٹیفکیشن پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں فیصل بازار اور آزاد روڈ کو بھی شامل کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے مرحلہ میں سامنے آنے والی خامیوں کے باعث نئے مرحلے میں ڈیزائن اور منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق حکومت نے سٹی بیوٹیفکیشن پروگرام کے دوسرے مرحلے میں آزاد روڈ اور فیصل بازار کو شامل کرنے کی منظوری دی ہے ، منصوبے کے تحت دونوں اہم تجارتی مراکز کے فٹ پاتھ نئے سرے سے تعمیر کیے جائیں گے جبکہ بجلی اور لائٹس کے نظام کو زیرِ زمین منتقل کیا جائے گا تاکہ سڑکوں اور بازاروں میں تاروں کا جال ختم کرکے شہری منظرنامے کو بہتر بنایا جاسکے ، تاہم سٹی روڈ اور کچہری بازار کی طرز پر دکانوں کے باہر ڈیزائن دار فریم لگانے کی تجویز کو شامل نہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے ،

تاجر برادری نے فٹ پاتھوں کی ازسرنو تعمیر اور لائٹس کا نظام زیر زمین کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فریم نہ لگانے سے دکانوں کی کھلی نمائش برقرار رہے گی، خریداروں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی اور کاروباری سرگرمی بھی متاثر نہیں ہوگی، دوسری جانب پہلے دو بازاروں میں بیوٹیفکیشن کے دوران سامنے آنے والی خامیوں، ڈیزائن کے مسائل اور بعض اقدامات کے مطلوبہ نتائج نہ دینے کے باعث نئے منصوبے میں عملی ضرورتوں کو مدنظر رکھنے پر زور دیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کا کہنا ہے کہ بیوٹیفکیشن کا مقصد صرف بازاروں کو خوبصورت بنانا نہیں بلکہ ٹریفک کی روانی بہتر کرنا، تجاوزات کا خاتمہ، پیدل چلنے والوں کے لیے سہولت پیدا کرنا اور بازاروں کو جدید شہری تقاضوں کے مطابق استوار کرنا ہے ، منصوبے پر کام شروع کرنے سے قبل تاجر برادری سے باقاعدہ مشاورت کی جائے گی تاکہ آزاد روڈ اور فیصل بازار کی بیوٹیفکیشن میں پہلے مراحل کی خامیاں دوبارہ سامنے نہ آئیں اور کیا جانے والا کام دیرپا، کارآمد اور شہریوں و تاجروں کی ضروریات کے مطابق ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...