گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں نئے تعلیمی سال کے آغاز

 گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے  خواتین میں نئے تعلیمی سال کے آغاز

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر فرسٹ ایئر کی طالبات کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 کالج انتظامیہ اور اساتذہ نے نئی طالبات کو کالج فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر کالج کی فضا خوشگوار اور پُرجوش رہی۔ نئی طالبات نے کالج میں اپنے تعلیمی سفر کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔ کالج انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیمی و تربیتی ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔کالج انتظامیہ کی جانب سے فرسٹ ایئر کی تمام طالبات کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...