اسٹام فروش رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

 اسٹام فروش رشوت لیتے  ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

خوشاب(نمائندہ دُنیا)محکمہ انٹی کرپشن کی چھاپہ مار ٹیم نے سرکل آفیسرریڈنگ ٹیم نے اظہر جاوید باجوہ کی سربراہی میں جوڈیشنل مجسٹریٹ احمد وقاص کے ہمراہ ضلع کچہری جوہرآباد کے قریب موثر کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 ایک اسٹام فروش حافظ زیب نواز ولد حق نواز15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ یہ چھاپہ مارکاروائی آفیسرز کالونی جوہر آباد کے رہائشی ایک شخص محمد اشرف ولد محمد وکیل کی جانب سے دی گئی تحریری درخواست کی روشنی میں کی گئی،درخواست میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ایک مکان کی رجسٹری پاس کروانے کے لیے ریونیوآفیسر سید اطہرشیرازی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اشٹام فروش حافظ جہانزیب سے رابطہ کرنے کی ہدائت کی اور اشٹام فروش نے 15ہزار روپے رشوت وصول کی، انٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم جہانزیب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت کی مد میں وصول کئے گئے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے اورملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...