ڈیجیٹل پولیسنگ ، 2100 سے زائد چوری شدہ موبائل برآمد

  ڈیجیٹل پولیسنگ ، 2100 سے  زائد چوری شدہ موبائل برآمد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی زیرسرپرستی آئی ٹی برانچ نے ڈیجیٹل پولیسنگ کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے تھانوں کے امور کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا گیا ہے ۔

 ای گیجٹ ایپ کے ذریعے رواں سال شہریوں کے 2100 سے زائد گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز برآمد کیے گئے ، جن کی مجموعی مالیت 7 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے ۔رواں سال پنجاب پولیس پبلک ایپ پر موصول ہونے والی ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد درخواستوں اور شکایات پر کارروائی کی گئی۔ ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے ایک لاکھ 88 ہزار 900 سے زائد افراد کا ریکارڈ محفوظ کیا گیا، جبکہ ہوٹل آئی ایپ مشکوک افراد کی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے ۔ٹریول آئی کے ذریعے 10 لاکھ 51 ہزار 329 سے زائد مسافروں کا ڈیٹا ریکارڈ پر لایا گیا، جبکہ کرایہ داری رجسٹریشن سسٹم کے تحت 70 ہزار 899 سے زائد کرایہ داروں کا اندراج مکمل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کے ذریعے جرائم کی روک تھام اور ملزموں کی نشاندہی کا عمل مزید تیز ہوا ہے ۔ جدید ایپس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو فوری اور مؤثر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...