واسا کے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، کمشنر

واسا کے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، کمشنر

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں واسا کے پی ڈی پی منصوبے کا دورہ کیا اور مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی کاموں، پیش رفت اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے افسران سے منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کام کے معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔حافظ شوکت علی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر، پائیدار اور مؤثر سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ واسا کے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نکاسی آب، سیوریج اور دیگر بنیادی شہری سہولیات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ مؤثر اقدامات جاری رکھیں۔ منصوبے کی فیلڈ میں مسلسل نگرانی کی جائے۔ ، تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...