خوشاب:ڈی پی ایس جوہرآباد کے انتظامی و تعلیمی امور کا جائزہ

 خوشاب:ڈی پی ایس جوہرآباد کے انتظامی و تعلیمی امور کا جائزہ

خوشاب:ڈی پی ایس جوہرآباد کے انتظامی و تعلیمی امور کا جائزہسینئر اساتذہ اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کی تعیناتی، سکول بجٹ، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

خوشاب (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سکول کے انتظامی، تعلیمی اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز غزالہ کنول، پرنسپل ڈی پی ایس جوہرآباد چودھر ی صلاح الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران، بورڈ ممبران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا نے سکول میں جاری ترقیاتی کاموں، جبکہ پرنسپل چودھری صلاح الدین نے اساتذہ اور دیگر عملے کی تنخواہوں میں اضافے ، سینئر اساتذہ اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کی تعیناتی، سکول بجٹ، ترقیاتی منصوبوں اور قواعد و ضوابط سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ تجاویز کی منظوری دی۔ انہوں نے سکول کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں، کلاس رومز میں تعلیمی ماحول بہتر بنایا جائے اور کھیلوں کے میدانوں کی دیکھ بھال اور صفائی کے انتظامات مؤثر بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے بھی طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی تعلیمی، ذہنی اور جسمانی نشوونما ممکن ہو سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر ملٹی پرپز ہال کا کام معیاری انداز میں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...