2مویشی چور گرفتار، 7لاکھ 75ہزار مالِ مسروقہ برآمد

 2مویشی چور گرفتار، 7لاکھ 75ہزار مالِ مسروقہ برآمد

2مویشی چور گرفتار، 7لاکھ 75ہزار مالِ مسروقہ برآمدگرفتار ملزمان مویشی چوری کے 5مقدمات میں مطلوب تھے

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا): تھانہ کڑانہ پولیس کی بڑی کارروائی، مویشی چوری گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، 7 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد۔ تھانہ کڑانہ پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان جعفر لعل خان اور ذاکر ولد ملکا کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان مویشی چوری کے 5 مقدمات میں مطلوب تھے ، جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چوری کیا گیا مجموعی طور پر 7 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کی مؤثر کارروائی سے مویشی چوری کی متعدد وارداتوں کا سراغ لگانے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، مویشی چوری سمیت جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ذریعے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...