گندم کی پیداوار ،ضلعی و تحصیل سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

گندم کی پیداوار ،ضلعی و تحصیل سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

گندم کی پیداوار ،ضلعی و تحصیل سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر پنجاب کی جانب سے کمیٹیاں قائم کرنے کے احکامات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں گندم کی پیداوار بڑھانے اور سبسڈی پروگراموں پر شفاف عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی اور تحصیل سطح پر سپروائزری و سکروٹنی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں سال گندم کی کاشت کے مجوزہ عمل کو بہتر بنانے اور مختلف سبسڈی پروگراموں پر شفاف طریقے سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نیشنل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت معیاری اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کے درمیان مقابلے منعقد کرائے جائیں گے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر پنجاب کی جانب سے ضلعی سطح پر سپروائزری کمیٹیاں قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری ہدایات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو کمیٹیوں کے کنوینئر جبکہ محکمہ زراعت کے افسران ممبران ہوں گے ۔ یہ کمیٹیاں گندم کی کاشت کے لیے فراہم کردہ مشینری اور دیگر آلات کے مؤثر استعمال، متعلقہ پروگرام پر عمل درآمد اور اس کی نگرانی کرکے اپنی رپورٹس ارسال کریں گی۔اسی طرح تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں سپروائزری کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، جو اپنے متعلقہ علاقوں میں پروگرام کی نگرانی اور مقررہ اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گی۔پروگرام کے تحت معیاری اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کے درمیان مقابلے منعقد کرائے جائیں گے اور کامیاب کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔

اس مقصد کے لیے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں پانچ، پانچ رکنی کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر پنجاب نے متعلقہ کمیٹیوں کے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) جاری کرتے ہوئے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ انہیں فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ گندم کی پیداوار میں اضافے ، زرعی مشینری کے مؤثر استعمال اور سبسڈی پروگراموں پر شفاف عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...