شہداکارساز کی قربانیاں جمہوری جدوجہد کا روشن باب ، میئر
کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کارکنوں کی قربانیاں آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
سانحہ کارساز کے 19 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کا سانحہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا المناک واقعہ ہے ، جس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے استقبال اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے آنے والے کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں عزم، وفاداری اور ثابت قدمی کی علامت ہیں، جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں جمہوریت کے تحفظ، عوامی حقوق کی پاسداری اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی علامت ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جانثار کارکنوں نے جمہوری اصولوں سے غیرمتزلزل وابستگی کا مظاہرہ کیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میئر کراچی نے کہا کہ 19 سال گزرنے کے باوجود شہداء کی قربانیاں قومی یادداشت کا حصہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments