وویمن پروٹیکشن سنٹرز کے قیام کا منصوبہ تاخیر کا شکار

وویمن پروٹیکشن سنٹرز کے قیام کا منصوبہ تاخیر کا شکار

وویمن پروٹیکشن سنٹرز کے قیام کا منصوبہ تاخیر کا شکار دو سال گزرنے کے باوجود منصوبے پر عملی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلع سطح پر وویمن پروٹیکشن سنٹرز قائم کرنے کا منصوبہ روایتی چشم پوشی، متعلقہ اداروں کے درمیان عدم رابطہ کاری اور سیاسی کشمکش کے باعث انتہائی سست روی کا شکار ہو گیا ہے ، جبکہ دو سال گزرنے کے باوجود منصوبے پر عملی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پر وویمن پروٹیکشن سنٹرز کی تعمیر کے لیے ضلعی افسروں کو شہری علاقوں میں چار سے آٹھ کنال اراضی فوری طور پر مختص کرنے ، اس کی نشاندہی کرنے اور فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس سلسلے میں پیش رفت نہ ہو سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا فقدان، ابتدائی امور کا حتمی تعین نہ ہونا اور سیاسی عدم استحکام منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ان وجوہات کے باعث منصوبے کے مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتِ حال برقرار ہے ۔موجودہ صورتِ حال میں رواں مالی سال کے دوران بھی وویمن پروٹیکشن سنٹرز کی تعمیر شروع ہونے کے امکانات محدود دکھائی دے رہے ہیں، جس سے خواتین کو تحفظ اور ضروری معاونت فراہم کرنے کے لیے مجوزہ سہولیات کی فراہمی مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...