کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، شہری جاں بحق

کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، شہری جاں بحق

کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، شہری جاں بحق ڈرائیور سیٹ بیلٹ بندھی ہونے کے باعث گاڑی میں پھنس گیا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فاروقہ روڈ پرککڑانی بلوچاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، حادثے میں 57 سالہ ڈرائیور محمد رضا خان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ڈرائیور سیٹ بیلٹ بندھی ہونے کے باعث گاڑی میں پھنس گیا تھا، جسے مقامی افراد نے سیٹ بیلٹ کاٹ کر باہر نکالا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو سی پی آر اور آکسیجن سمیت طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ لواحقین کے اصرار پر متوفی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...