سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام

سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا نے جوہرآباد کے رہائشی علاقہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد اراضی پر قبضہ کی کوشش کر رہے ہیں جس پر اُنھوں نے اپنے سٹاف کو فوری طور پر کاراوئی کی ہدایت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے سٹاف کے موقع پر پہنچتے ہی قبضہ مافیا کے افراد فرار ہو گئے ۔ سٹاف نے قبضہ واگزار کرانے کے بعد متذکرہ اراضی اپنی تحویل میں لے لی۔ جوہرآباد کے مکینوں نے سرکاری اراضی واگزار کرانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...