گھر سے 2لاکھ روپے مالیت کی 3بکریاں چور ی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)مٹھہ ٹوانہ کے نواحی علاقوں میں خانہ بدوشوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں، گزشتہ روز میں یکے بعد دیگرے ہونیوالی دوروارتوں کے باعث شہریوں میں شدید بے چینی پھیل گئی۔
پہلی واردات چک نمبر2ٹی ڈی اے میں ہوئی جہاں چوروں نے گاوں کے نمبر دار شہباز خان کے گھر سے 2لاکھ روپے مالیت کی 3بکریاں چور کر لیں ، دوسری واردات چک نمبر4ٹی ڈٖی اے میں ہوئی جہان نامعلوم چوروں نے ایک کسان عارف حسین کی ڈیڑھ لاکھ روپے کی 10ہارس پاور کی الیکٹرک موٹر چوری کر لی، علاقہ کے مکینوں کے مطابق وارداتوں کے دوران خانہ بدوش عورتیں ریڑھی نما موٹر سائیکل پر مشکوک حالت میں گھومتی ہوئی دیکھی گئیں تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک ان کیخلاف کوئی کاروائی نظر نہیں آئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments