پپلاں میں ستھرا پنجاب کے 150ورکرز کو برطرف کر دیا
ورکرز دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا،احتجاج کیا تو نوکری سے نکال دیا
میانوالی (نامہ نگار)پپلاں میں ستھرا پنجاب ورکرز دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم تنخواہوں کے حصول کے لیئے احتجاج کرنے پر کمپنی نے ان 150ورکرز کو ہی برطرف کر دیا ورکرز نے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا قبل ازیں تنخواہوں کی بندش سے محنت کشوں کے گھروں میں معاشی بحران پیدا ہو گیا غریب ورکرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے انہوں نے متعلقہ حکام سے داد رسی کی اپیل کی ہے متاثرہ ملازمین کا تنخواہوں کی ادائیگی اور بحالی کا بھی مطالبہ ہے دریں اثنا ستھرا پنجاب کمپنی پپلاں نے فوری طور پر نئی بھرتی کا ایڈ بھی جاری کر دیا اور ان کے تیور نہ تنخواہیں جاری کرنے کے اور نہ ہی ان ورکرز کی بحالی کے لگ رہے ہیں۔ جس سے ان برطرف ملازمین کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments