پٹرول پمپس پر اوورچارجنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

 پٹرول پمپس پر اوورچارجنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

5 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے ، 6 شاپس سیل، 5 افراد گرفتار، مقدمہ درج

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن ڈھلوں نے منگل کے روز پیرا فورس کے ہمراہ سیال موڑ ریسٹ ایریا کا اچانک دورہ کیا اور وہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، وزن و پیمائش اور فروخت کے عمل کا جائزہ لیا۔ دورانِ چیکنگ مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے ، وزن و پیمائش میں بے ضابطگیوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ، 6 دکانیں سیل اور 5 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کو سروس ایریاز میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور پٹرول پمپس پر متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موٹروے سروس ایریاز کی دکانوں اور پٹرول پمپس کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...