غلہ منڈی چوک کے گرد روڈ بلاک معمول بن گیا
قائدآباد(نمائندہ دنیا)غلہ منڈی چوک کے گرد روڈ بلاک معمول بن گیا،انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سبزی اور پھل فروشوں نے سڑک کے وسط میں ریڑھیاں لگا رکھی ہوتی ہیں۔
جس کے باعث ہر وقت روڈ بلاک رہتا ہے خاص کر غلہ منڈی سے ٹی ایچ کیو ہسپتال جانے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے ڈی سی خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرا فورس کی جانب سے ریڑھی فروشوں کو چھوٹ دئیے جانے کی وجہ سے بازار میں آنے والے خریدار رستہ نہ ملنے کے باعث پریشانی کا شکار ہیں ایک طرف وزیر اعلی پنجاب کا ویثرن کھلے اور صاف ستھرے بازار جبکہ دوسری طرف قائدآباد میں اس ویثرن کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں شہریوں نے ڈی سی خوشاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments