آزادی کشمیر اور بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا افتتاح
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ آرٹس کونسل کمپلیکس کی گیلری میں ’’جدوجہدِ آزادی کشمیر‘‘ اور’’بھارتی مظالم‘‘ پر مبنی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔
نمائش میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، شہدا کی قربانیوں اور عوامی جدوجہد کی عکاسی کرنے والی نایاب تصاویر پیش کی گئیں۔کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے ریاست جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔کشمیری عوام گزشتہ 79 سالوں سے اپنی آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی تحریک آزادی ایک منصفانہ اور جائز جدوجہد ہے جسے دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے ۔کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ہر سال یہ دن مناتے ہیں تاکہ عالمی برادری کو یاد دلایا جا سکے کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور تقسیمِ ہند کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments