جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ بھی ضروری ،سمیر ا ملک
جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ بھی ضروری ،سمیر ا ملک آتشزدگی کے واقعات کے باعث نہ صرف وادی کا قدرتی ماحول متاثر ہو رہا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیر ا ملک نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقہ ودی سون میں سیاحت کے فروغ کیلئے ، خوب صورت جھیلوں کی بحالی اور آثار قدیمہ کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ بھی ضروری ہے ۔میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ جنگلات کے بے دریغ کٹاو اور وہاں پر آئے روز ہونیوالے آتشزدگی کے واقعات کے باعث نہ صرف وادی کا قدرتی ماحول متاثر ہو رہا ہے بلکہ جنگل اور جنگلی حیات کو بھی خطرات لاحق ہیں، انہوں کہا کہ خوبصورت ہرن اور اڑیال اس جنت نظیر علاقہ کا حسن تھے لیکن اداروں کی ناہلی کے سبب جنگلات کے سکڑ جانے سے ان یہ جانور نا پید ہو چکے ہیں ، وادی سون زمانہ قدیم میں اعلیٰ تہذیب و ثقافت کا مرکز تھا یہاں سے ملنے والے آثار قدیمہ ملکی و غیر ملکی عجائب گھروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور قدیم تہذیب کے آثار اب بھی وادی میں موجود ہیں جن سے غیر ملکی سیاحوں اور آنیوالی نسلوں کو روشناس کرنے کیلئے میورزم کا قیام ناگزیر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments