ستھرا پنجاب پروگرام ہماری ریڈ لائن ،کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ڈپٹی کمشنر خوشاب
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے اس پر کسی بھی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔
ضلع خوشاب کے شہری و دیہی علاقوں میں اس پراگرام کی موثر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اگر کسی بھی علاقہ سے صحت و صفائی کے حوالے سء کوئی شکائت ملی تو ذمہ داران کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ کی حکومت پنجاب کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ ستھرا پنجاب میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔ اس لئے تمام ورکرز کی روزانہ حاضری، فیلڈ میں موجودگی اور صفائی کے معیار کو چیک کیا جائے گا۔ غیر حاضر ورکرز اور ناقص کارکردگی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments