محمد طاہر امین ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تعینات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے محمد طاہر امین کو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تعینات کر دیا ہے ، جنہوں نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالتے ہی کام شروع کر دیا۔
نئے ریجنل ڈائریکٹر نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے افسران سے تعارفی اجلاس میں واضح کیا کہ بدعنوانی کا خاتمہ، سرکاری اداروں میں شفافیت اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایات کے مطابق کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور عوامی حقوق کی پامالی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ محمد طاہر امین نے افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات اور شکایات پر میرٹ، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے تحت کارروائی یقینی بنائیں، کسی دباؤ یا رعایت کے بغیر بدعنوانی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments