پولیس شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم، دیگر کو50 فیصدرعایت

پولیس شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم، دیگر کو50 فیصدرعایت

پولیس شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم، دیگر کو50 فیصدرعایت آر پی او نے نجی کالج اور ایک نجی سکولز سسٹم کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کر دیئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے اہم اقدام ،پولیس شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم، حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں کے بچوں کو 50فیصد فیس میں رعایت، نجی تعلیمی اداروں سے معاہدہ پا گیا، تفصیل کے مطابق سرگودھا ریجن میں پولیس افسران اور جوانوں کے خاندانوں کو تعلیمی سہولت فراہم کرنے کے لیے آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے اہم اقدام کرتے ہوئے نجی کالج اور ایک نجی سکولز سسٹم کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کر دیئے ۔ معاہدے کے تحت شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی، دورانِ سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے بچوں کو فیس میں 75 فیصد رعایت جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچے 50 فیصد رعایتی فیس پر تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔ معاہدے پر سرگودھا بزنس الائنس کے صدر امجد محمود بھٹی جبکہ نائب صدر اکرام اﷲ وڑائچ نے دستخط کیے ، آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیٔر اور ان کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ایسے معاہدے کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ بھی دیگر اداروں کو اس اقدام میں شامل کیا جائے گا تاکہ پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تعلیم کے حصول میں سہولت میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...