محکموں کے مابین مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانیکی ہدایت

 محکموں کے مابین مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانیکی ہدایت

محکموں کے مابین مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانیکی ہدایت ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ اہداف کے مطابق آگے بڑھایا جائے ، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں، اون سورس ریونیو (OSR) اسکیموں پر پیش رفت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت مجوزہ منصوبوں کی تجاویز کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے سلسلے میں اب تک سرگودھا ڈویژن میں 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے انتظامی تیاریوں اور متعلقہ محکموں کے مابین مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا حکومتِ پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔اجلاس میں اون سورس ریونیو (OSR) اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئیں۔ کہ دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے سرکاری آمدن میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ اہداف کے مطابق آگے بڑھایا جائے ۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے تجاویز کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...