میانوالی میں انسدادِ پولیو مہم کی تیسرے روز بھی سخت نگرانی

 میانوالی میں انسدادِ پولیو مہم کی تیسرے روز بھی سخت نگرانی

افسران نے پولیو ٹیموں کی حاضری، گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کی تصدیق کی

میانوالی (نامہ نگار) ملک بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم SNID کے سلسلے میں ضلع میانوالی میں بھی محکمہ صحت کی جانب سے مہم پر مؤثر عملدرآمد اور سو فیصد کوریج یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا عمل تیسرے روز بھی جاری رہا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران فیلڈ میں متحرک رہے اور موبائل پولیو ٹیموں سمیت فکسڈ پوائنٹس پر تعینات عملے کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیتے رہے۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر میاں کاشف علی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پپلاں سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل اور مقررہ اہداف کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان الحق نے بوری خیل، چھدرو اور موسیٰ خیل کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کی۔

اسی طرح ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل میانوالی ڈاکٹر ذیشان حسن ملک نے تری خیل، روکھڑی اور دلے والی کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی نگرانی کی۔ جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل پپلاں ڈاکٹر ثنا اللہ ملک نے یونین کونسل دوآبہ میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل عیسیٰ خیل ڈاکٹر اشرف خان نے عیسیٰ خیل کے مختلف علاقوں میں ٹیموں کو چیک کیا۔دوروں کے دوران افسران نے پولیو ٹیموں کی حاضری، گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کے عمل، فکسڈ پوائنٹس پر دستیاب سہولیات اور مقررہ اہداف کی تکمیل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ پانچ سال سے کم عمر کسی بھی بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے محروم نہ رکھا جائے ، بالخصوص دوسرے علاقوں سے آنے والے مہمان بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے دو مؤثر قطرے ضرور پلائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...