گودام سے جعلی اور ممنوعہ ادویات برآمد، ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے بھاری مقدار میں جعلی، مضر صحت اور ممنوعہ ادویات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف مقامات کی جانچ پڑتال کی۔ اس دوران ایک گودام سے غیر معیاری اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments