انتقام کی سیاست سیاسی استحکام میں بڑی رکاوٹ ،سمیرا ملک
سیاسی قوتیں عوامی مفادات کو ترجیح دیں تو کسی پیچیدگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں جمہوریت کی روح کے مطابق ذ اتی مفادات کو پس پشت ڈال کرعوامی مفادات کو ترجیح دیں تو کسی پیچیدگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،مفادات اور انتقام کی سیاست ملک کے معاشی اور سیاسی استحکام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوان سابق وفاقی کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ملک کی بڑی سیاسی قوتوں کی سیاست ذاتی مفادات ، اقربا پروری اور انتقامی پالیسیوں کے گرد گھوم رہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی ہو رہی ہیں جبکہ ملکی معیشت بھی روز بروز تنزلی جانب گامزن ہے ، اس صورتحال کے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ ملک کی سنجیدہ اور باثر قوتیں میدان میں آئیں اور حکومت و اپوزیشن کے مابین محاز آرائی ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں محترمہ سمیرا ملک نے کہاکہ انتقامی کاروائیوں ، جارحانہ رویوں اور پر تشدد احتجاج مسائل کا حل نہیں ، متحار ب بسیاسی قوتوں کے مابین اختلافات ختم کرانے کیلئے انہیں مذاکرات کی میز پر بٹھانا ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments