ایک ہی دکان پر چند ماہ کے دوران دوسری بڑی واردات

 ایک ہی دکان پر چند ماہ کے دوران دوسری بڑی واردات

ایک ہی دکان پر چند ماہ کے دوران دوسری بڑی وارداتپہلی واردات کی پوری رقم بھی واپس نہ مل سکی تو دوسری واردات ہو گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جٹ چوک کے قریب ایک ہی دکان پر چند ماہ کے دوران دوسری بڑی واردات، نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے ، پہلی واردات میں گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والا سامان میں سے تھانہ اربن ایریا پولیس کی جانب سے صرف 30 ہزار روپے کی رقم دے کر باقی ریکوری کی یقین دہانی بھی تاحال پوری نہ ہو سکی، گل والا روڈ پر جٹ چوک کے قریب واقع حافظ محمد فیضان کی دکان ایک مرتبہ پھر چوروں کا نشانہ بن گئی، جہاں نامعلوم ملزمان گزشتہ شب لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے ۔ متاثرہ دکاندار کے مطابق چند ماہ قبل بھی اس کی دکان پر چوری کی واردات ہوئی تھی، جس میں پولیس کو فراہم کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر معلومات کی مدد سے ملزمان گرفتار کیے گئے تھے ، تاہم گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان میں سے صرف 30 ہزار روپے کی رقم اسے دی گئی، متاثرہ دکاندار نے آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم سے مطالبہ کیا ہے کہ تازہ واردات کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار، چوری شدہ سامان برآمد اور پہلی واردات میں ہونے والی ریکوری کی مکمل تفصیلات فراہم کرکے اس کا بقایا سامان یا رقم واپس دلوائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...