بھکر شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے چوکوں اور چوراہوں پر پام کے درخت بھی لگائے جا رہے ہیں
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی خصوصی کاوشوں سے بھکر شہر کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے کے لیے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر خوبصورت پلانٹیشن کے ساتھ پام کے درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔
اس سلسلہ میں جھنگ بھکر روڈ، دریا خان روڈ اور مغل چوک تک شجرکاری اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ان خیالات کا اظہار جھنگ بھکر روڈ پر اپنی موجودگی میں پام کے درخت لگوانے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی او انفراسٹرکچر ضلع کونسل راشد منہاس بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو خوش رنگ، صاف ستھرا اور خوشنما ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments