پی ایچ اے لوک میلہ کا انعقاد 24 نومبر عمل میں آئے گا

 پی ایچ اے لوک میلہ کا انعقاد 24 نومبر عمل میں آئے گا

تفریح طبع کو مدنظر رکھتے ہوئے رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے جائیں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کے زیر اہتمام پی ایچ اے لوک میلہ 2026ء کا انعقاد 24 تا 30 نومبر عمل میں آئے گا، کلب چوک یونیورسٹی روڈ پر واقع دفتر ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کے سبزہ زار میں منعقدہ اس 7 روزہ فیملی فیسٹیول میں اہل سرگودھا کی تفریح طبع کو مدنظر رکھتے ہوئے رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں ملکی و مقامی ثقافتی رنگ نمایاں ہوں گے ، پی ایچ اے لوک میلہ میں لوکل مارکیٹ بھی قائم کی جائے گی، یہاں ہینڈی کرافٹ، بچوں کیلئے جھولے اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل ہوں گی، فوڈ کورٹ میں مقامی و غیر ملکی کھانوں کے سٹال سجائے جائیں گے جبکہ میوزیکل پروگرام میں لوک پرفارمینس بطور خاص شامل ہوگی، پی ایچ اے لوک میلہ 2026ء کے باوقار انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے زمہ داریاں تقسیم کر دی گئی ہیں تاکہ اہل سرگودھا کو حسب روایت پرتحفظ ماحول میں مثبت تفریح کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...