تجاوزات قائم کرنیوالوں کو نوٹسز کے بعد قانونی کاروائی شروع

تجاوزات قائم کرنیوالوں کو نوٹسز کے بعد قانونی کاروائی شروع

انتہائی حساس تنصیبات کی حدود میں پرائیویٹ افراد نے تعمیرات قائم کر رکھی ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) واپڈا تنصیبات کے انتہائی قریب تجاوزات قائم کرنیوالوں کو حتمی نوٹسز جاری ہونے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق واپڈا کے پولز و دیگر انتہائی حساس تنصیبات کی حدود میں درجنوں مقامات پر پرائیویٹ افراد نے تعمیرات قائم کر رکھی ہیں تجاوزات قائم کرنیوالوں کو قبل ازیں وارننگز جاری کی گئیں مگر ان کے کانوں پر کوئی جوں تک نہ رینگی اور صورتحال بدستور جوں کی توں ہے ،جس پر واپڈا حکام نے ایسی املاک کو سربمہر کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...