دیہی علاقوں میں چوکیداری نظام موثر بنانے کیلئے اقدامات شروع

 دیہی علاقوں میں چوکیداری نظام موثر بنانے کیلئے اقدامات شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے بڑھتے ہوئے جرا ئم کی روک تھام اور سرکاری وصولی کوبہتر بنانے کے لئے سرگودھا سمیت صوبہ بھرکے دیہی علاقوں میں چوکیداری نظام کوموثر بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے۔

اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرزکو اپنی اپنی تحصیلوں کے دیہی علاقوں میں چوکیداروں کی خالی پوسٹوں پر بھرتی جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے بھرتی ہونے والوں کو اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے کارڈ جاری ہوگا سستی غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی، چوکیداروں کی مانیٹرنگ نمبرداروں اور ہیڈمین کرینگے چوکیداروں کورورل ریونیو کی وصولی امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کی مدد مقامی لوکل اثاثہ کی دیکھ بھال، پیدائش اموات اور دیگر مقامی عوام کے ایشو حل کرنے میں مدد کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...