یونیورسٹی آف سرگودھا میں رنگا رنگ ثقافتی نمائش کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں رنگا رنگ ثقافتی نمائش کا انعقاد

ڈھول کی تھاپ پر پیش کیے لوک رقص نے ماحول کو ثقافتی رنگوں سے بھر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا میں نوجوان نسل کو پاکستان کے متنوع ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک رنگا رنگ ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جہاں ملک کے مختلف خطوں کی تہذیب، روایات اور فنون نے ایک ہی چھت تلے پاکستان کے خوبصورت ثقافتی تنوع کی تصویر پیش کی۔ثقافتی نمائش انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام زبیدہ آغا آرٹ گیلری میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں ثقافتی ملبوسات کے شو کے ساتھ روایتی گھوڑا ڈانس نے بھی سماں باندھ دیا۔ ڈھول کی تھاپ پر پیش کیے جانے والے لوک رقص نے ماحول کو ثقافتی رنگوں سے بھر دیا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھاپروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے نمائش کا افتتاح کیا اور فن پاروں کا جائزہ لیتے ہوئے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔وائس چانسلر نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کے تمام ثقافتی رنگ ہماری مشترکہ پہچان ہیں۔نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی جڑوں سے وابستہ رکھنے اور ایک دوسرے کی تہذیب کو قبول کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا تسلسل ضروری ہے ۔نمائش کا دوسرا نمایاں پہلو فنونِ لطیفہ کے 80 تخلیقی نمونے تھے ، جن میں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، کشیدا کاری، کاشی گری، روائتی دستکاری، کڑھائی، اور ٹائی ڈائی سمیت مختلف فنون کے ذریعے ثقافتی ورثے کو نئے تخلیقی انداز میں پیش کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...