رشوت لینے پرمحکمہ مال کا معاون اراضی سنٹر میانوالی گرفتار
نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کیئے اور رشوت ستانی کا مقدمہ بھی درج
میانوالی،دائود خیل (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)اینٹی کرپشن حکام سرگودھا کی شکائت پر میانوالی میں کارروائی 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے محکمہ مال کے اہلکار مرسلین معاون اراضی سنٹر میانوالی کو گرفتار کر لیا گیا معلوم ہواہے کہ ملزم نے شہری سحر عباس سے اسکی والدہ کے نام ہبہ انتقال پر چالیس ہزار روپے کی رشوت طلب کی تھی جس پر اس نے حکام اینٹی کرپشن فیصل حمید خان انچارج اینٹی کرپشن سرکل ہیڈ کوارٹر سرگودھا کو شکائت کی تھی جس پر حکام نے چھاپہ مار کر ملزم کر رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتار کیا نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کیئے اور رشوت ستانی کا مقدمہ بھی درج کروا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments