معاشی خودمختاری’’کے موضوع پر خصوصی سیمینار

معاشی خودمختاری’’کے  موضوع پر خصوصی سیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ملک فیروز خان نون بزنس سکول کے زیر اہتمام ‘‘نوجوانوں کے لیے ترقی کے مواقع، مہارتوں کا فروغ اور معاشی خودمختاری’’کے موضوع پر خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔

 جس میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے باعث روزگار اور کاروبار کی بدلتی نوعیت سے ہم آہنگ ہونے اور نوجوانوں کو جدت پر مبنی معاشی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے پر زور دیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) سیمینار میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے جبکہ ملک فیروز خان نون ، پروفیسر عرفان شہزاد، ڈاکٹر محمد اشرف، فیصل عباس، تیمور پردیسی، ودیگر نے شرکت۔ میاں آصف، محمد وقاص ،سلمان احمد پراچہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی اور جدت کے میدان میں پیچھے رہ جانے کی وجوہات جاننے کے لیے موجودہ خلا کی نشاندہی اور اس کے تدارک کی ضرورت ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...