کتوں کی لڑائی پر جوا، 100 افراد کے خلاف مقدمہ درج
کتوں کی لڑائی پر جوا، 100 افراد کے خلاف مقدمہ درج چار ملزم گرفتار ، داؤ پر لگی رقم اور چھ گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے کتوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے کی اطلاع پر نواحی چک نمبر 22 جنوبی میں بڑا چھاپہ مار کر چار نامزد ملزمان سمیت 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ چار ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم اور چھ گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ پولیس کو دیکھتے ہی دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 22 جنوبی میں کتوں کی لڑائی کا مقابلہ منعقد کرکے بڑے پیمانے پر جوئے کا دھندہ جاری ہے ، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ریڈ کیا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر 100 سے زائد افراد پولیس کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے موقع سے داؤ پر لگی رقم اور چھ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments