ملک سعد اللہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے زرعی پالیسی کا چیئرمین مقرر
بھیرہ(نامہ نگار)ملک سعد اللہ کو چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان نے چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر ضلع سرگودھا کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے زرعی پالیسی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے ۔
جار نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا تقرری ایک سال کے عرصے کے لیے عمل میں لائی گئی ہے ۔ چیمبر کی جانب سے جاری بیان میں ملک سعد اللہ کو ایک باصلاحیت، پرعزم اور محنتی کسان رہنما قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ کاشتکار برادری کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان کے صدر شوکت علی چدھڑ، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مس حمیرا یوسف چیمبر کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری عطاالرحمن اقبال نے ملک سعد اللہ کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت، تجربہ اور لگن زرعی پالیسیوں کو مضبوط بنانے ، کسانوں کے حقوق کے تحفظ اور پنجاب بھر میں پائیدار زرعی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments