طالبہ لاپتہ ، ڈی پی او میانوالی کا نوٹس
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی یونیورسٹی کی 19 سالہ طالبہ کے لاپتہ ہونے کا ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
طالبہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی میانوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ایس ڈی پی او صدر میانوالی کی سربراہی میں تھانہ سٹی کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، جس نے طالبہ کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے ۔تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments