سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسوس پنجاب میڈم ثمن رائے کا میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسوس پنجاب میڈم ثمن رائے کی خصوصی ہدایت پر لیبرآفیسر میانوالی رضوان علی شاہ نے میپل لیف سیمنٹ فیکٹری اسکندرآبا دکا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے فیکٹری کے مختلف پیداواری اور تکنیکی شعبہ جات کا معائنہ کیا اور فیکٹری میں نصب آگ بجھا نے کے آلات، فیکٹری ورکرز کے سیفٹی میئر ز کے علاوہ دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔لیبر آفیسر نے فیکٹری ورکرز کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی ہر قسم کے سیفٹی میئرز کو یقینی بنا یا جا ئے ۔لیبر آفیسر نے فیکٹری میں کا م کر نیوالے مزدوروں اور ورکرز کی صحت و صفائی اور ان کیلئے فراہم کر دہ طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے فیکٹری انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ورکرز کے تحفظ، پیشہ وارانہ صحت اور لیبر قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ مزدوروں کے تما م بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments