سابق صوبائی وزیر امانت اللہ خان شادی خیل کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر

 سابق صوبائی وزیر امانت اللہ خان  شادی خیل کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر

کالاباغ (نمائندہ دنیا)ممتاز خان سرمت خیل، شادی خیل گروپ کے سرگرم سیاسی رہنما کی جانب سے سابق صوبائی وزیر اور چیئرمین ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی میانوالی امانت اللہ خان شادی خیل کے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں علاقے کی ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔تقریب میں سابق ناظم ریاض منیر خان، وائس چیئرمین رفیع اللہ خان، عارف خان، منیجر یو بی ایل، سینئر صحافی محمد طارق خان، ایڈووکیٹ قدرت اللہ خان، ضلعی مصالحتی کمیٹی کے نائب صدر عنایت اللہ خان ننزائی سمیت دیگر احباب شریک ہوئے ۔اس موقع پر شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، عوامی مسائل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے باہمی روابط، دوستانہ تعلقات اور سیاسی و سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔عشائیے کی یہ خوبصورت نشست خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں میزبان ممتاز خان سرمت خیل نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی عزت افزائی کو اپنے لئے باعثِ مسرت قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...