رانا شاہد سلطان سب ڈویژنل پولیس آفیسر میانوالی تعینات

رانا شاہد سلطان سب ڈویژنل  پولیس آفیسر میانوالی تعینات

بھیرہ(نامہ نگار)رانا شاہد سلطان کو سب ڈویژنل پولیس آفیسر میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے بھیرہ میں اپنی تعیناتی کے دوران جرائم پر قابو پانے ، منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ، جنہیں عوامی حلقوں میں سراہا گیا۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے باعث انہیں عوامی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ رانا شاہ سلطان میانوالی میں بھی اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت سے ادا کرتے ہوئے جرائم کے خاتمے ، منشیات کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...