طلبہ نے ادبی و ثقافتی مقابلہ بھیرہ کی نمایاں پوزیشنیں
بھیرہ(نامہ نگار )گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پنڈی کوٹ بھیرہ کے ہونہار طلبہ نے ادبی و ثقافتی مقابلہ جات 2026ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحصیل اور ضلعی سطح پر نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لی ہیں۔
تحصیل بھیرہ کی سطح پر سکول کے طلبہ نے تلاوتِ قرآن پاک، نعت خوانی اور ملی نغمہ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کیں جبکہ ضلع سرگودھا کی سطح پر تلاوتِ قرآن پاک میں دوسری، نعت خوانی اور ملی نغمہ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سکول کا نام روشن کیا۔طلبہ کی ان شاندار کامیابیوں پر سکول اساتذہ اور انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابیاں طلبہ کی محنت، اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی اور سکول انتظامیہ کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔پروفیسر عبد الباسط جنجوعہ نے کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ طلبہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت سے کامیابیوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنے سکول، علاقے اور ملک کا نام روشن کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments