ڈی پی او سرگودھا کی جانب سے تھانہ پھلروان میں کھلی کچہری کا انعقاد
پھلروان (نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا کی جانب سے تھانہ پھلروان میں کھلی کچہری کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی جانب سے تھانہ پھلروان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
جس میں شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے ، ڈی پی او سرگودھا شہریوں کے مسائل کے فوری ازالہ کے لیے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ان کے مسائل کے ازالے کے لئے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔ کھلی کچہری کے موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو پولیس سے متعلقہ درپیش مسائل کو جاننا اور ان کا ازالہ کرنا ہے ۔ شہری پولیس کا دست و بازو ہیں، کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کی اطلاع بروقت پولیس کو دیں، منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ امن و امان کے قیام میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments