پہلوان گوٹھ سے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

پہلوان گوٹھ سے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

ملزمان ذاکر اور سمیر کیخلاف قتل، پولیس مقابلوں اور لوٹ مار کے 6 مقدمات درج ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی آئی ڈی پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 2ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق ملزمان ذاکر اﷲ ولد وزیر خان اور سمیر خان ولد اصغر خان کو خفیہ اطلاع پر پہلوان گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف قتل ،پولیس مقابلے اور لوٹ مار کے 6مقدمات درج ہیں ۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور 9کارتوس برآمد کیے گئے ہیں ۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا ہے کہ انہوں نے مخالف جماعت کے کارکن محمد سلطان کو سچل تھانے کی حدود میں 2012ءمیں قتل کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سچل میں 331/12درج ہے ۔ ملزمان نے سرسید پولیس اسٹیشن ،گلشن اقبال پولیس اسٹیشن اور شارع فیصل پولیس اسٹیشن کی حدود سے دھاگا ، کپڑا اور آٹے کا ٹرک بھی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں