زائد قیمت پر دودھ بیچنے والے 603 دکانداروں کا چالان
کمشنر کراچی وکنٹرولر جنرل آف پرائسز شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے والے 603 دکانداروں کا چالان کردیا گیا ،
کراچی(اسٹاف رپورٹر) 35گراں فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایاجاچکا ہے اور مجموعی طور پر 12 لاکھ 61 ہزار 3سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد ہے اس لیے تمام ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنر زکو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے سلسلے میں گراں فروشوں کے خلاف کر یک ڈاؤن مسلسل جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو رمضان میں مہنگائی کے حوالے سے ریلیف دیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خورمہنگائی کا مصنوعی بحران پیدا کر کے غریب عوام کو پریشان نہ کریں ۔