افسروں کیلئے تربیتی کورس کاا نعقاد

افسروں کیلئے تربیتی کورس کاا نعقاد

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

لاہور(کرائم سیل )پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے ۔ تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروے کار لانے کے لئے ‘‘امپروومنٹ آف انویسٹی گیشن ’’کورس کا انعقاد کیا گیا۔ایک خاتون پولیس آفیسر ، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک کے 20 پولیس افسروں نے دو ہفتوں پرمحیط کورس میں شرکت کی۔ پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر آپریشن ونگ سٹی ڈویژن کے 253 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے 61 پولیس اہلکاروں کو فائر پریکٹس کرائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں