390 کانسٹیبلز کی ترقی کے احکامات
سی سی پی او ذوالفقار حمید نے 390 کانسٹیبلز کی ترقی کے احکامات جاری کر دئیے
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) سی سی پی اوکی زیر صدارت ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس پی لیگل پر مشتمل افسروں کا گزشتہ روز محکمانہ پروموشن کے لئے بورڈ ہوا ، بورڈ کی منظوری پر 2013 سے لیکر اب تک محکمانہ کورس مکمل کرنے والے کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں نعمان، یونس، عبدالخالق، شکیل احمد، عمران، سرور، نعیم اللہ خان، شفیق اور قیصر سمیت 390 اہلکار شامل ہیں۔